رکن کس طرح وجود میں آتا ہے؟

رکن کس طرح وجود میں آتا ہے؟

کم سے کم دو اور زیادہ سے زیادہ تین اجزائے ثانی کے مرکب ہونے سے جو لفظ تشکیل پاتا ہے ،اسے رکن کہتے ہیں۔رکن کی جمع ارکان ہے۔
ارکانِ عشرہ یا ارکانِ بحر کسے کہتے ہیں؟
ارکانِ عشرہ ،اجزائے ثانی یعنی سبب خفیف،سببِ ثقیل،وتد مجموع،وتد مفروق اورفاصلۂ صغرا کی ترکیب سے تشکیل پاتے ہیں۔
ارکانِ عشرہ کون کون سے ہیں؟
ارکانِ عشرہ مندرجہ ذیل ہیں؂

مَفاعیلن فاعِلاتن  مُسْتَفْعِلُنْ  فَعُولُن  فاعِلُن
مفاعِلَتَنْ مُتَفَاعِلُن مفعولاتُ فاعِ لاتن مستفعِ لن

فاعلن(+-++-):یہ رکن ایک سببِ خفیف (فا)اور ایک وتدمجموع(علن) سے مرکب ہے
فعولن(++-+-): یہ رکن ایک وتدمجموع(فعو)اور ایک سببِ خفیف (لن)سے مرکب ہے
مفاعیلن(++-+-+-):یہ رکن ایک وتدمجموع(مفا)اور دواسبابِ خفیف (عی اورلن)سے مرکب ہے
فاعلاتن(+-++-+-) : اس رکن میں ’فا‘سببِ خفیف’علا‘ وتدمجموع اور’تن‘سببِ خفیف ہے
مستفعلن (+-+-++-) : یہ رکن دواسبابِ خفیف (مس اور تف ) اورایک وتدمجموع(علن)سے مرکب ہے
مُتَفاعلن (+++-++-) : یہ رکن ایک فاصلۂ صغرا (متفا) اور ایک وتدمجموع(علن)سے مرکب ہے
مفاعلتن(++-+++-) : یہ رکن ایک وتدمجموع(مفا)اور ایک فاصلۂ صغرا(عِلَتن)سے مرکب ہے
مفعولاتُ(+-+-+-+) : یہ رکن دواسبابِ خفیف (مف اورعو ) اورایک وتدمفروق(لاتُ)سے مرکب ہے
فاع لاتن (+-++-+-) : یہ رکن ایک وتدمفروق(فاعِ)اور دواسبابِ خفیف (لا اورتن)سے مرکب ہے
مس تفع لن (+-+-++-) : اس رکن میں ’مس‘سببِ خفیف’تفعِ‘ وتدمفروق اور’لن‘سببِ خفیف ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں