کیا حرکات وسکنات کو یعنی متحرک اور ساکن حروف کو ظاہر کرنے کے لیے کچھ علامتیں بھی وضع کی گئی ہیں ؟

  کیا حرکات وسکنات کو یعنی متحرک اور ساکن حروف کو ظاہر کرنے کے لیے کچھ علامتیں بھی وضع کی گئی ہیں ؟

جی ہاں!عربی میں متحرک حرف کو ’’ ہ ‘‘ کی (چھوٹے سے دائرے )علامت سے اور ساکن حرف کوالف کی طرح کھینچی گئی ایک چھوٹی سی لکیر’’ I ‘‘ کی علامت کے ذریعے ظاہر کیا جاتا ہے۔سنسکرت اورہندی میں واحد متحرک حرف کو’’ I ‘‘ کی علامت کے ذریعے اورایک متحرک اور ایک ساکن حرف کے اجتماع کو’’ S ‘‘ کی علامت سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ہمارے عہد میں متحرک حروف کوجمع’’ + ‘‘ کی علامت کے ذریعے اور ساکن حروف کونفی’’ – ‘‘ کی علامت کے ذریعے بھی ظاہر کیا جاتا ہے۔
خالق ،احمد،عمر،علی ،حَسَن ،فاطمہ ،مکہ ،مدینہ ،حج ،اور رب ان الفاظ کے متحرک اور ساکن حروف کو علامتوں کے ذریعے کس طرح ظاہر کیا جائے گا؟
مندرجہ بالاالفاظ کے حرکات وسکنات کو علامتوں کے ذریعے یوں ظاہر کیا جائے گا

خَاْلِقْ
ہ ا ہ ا
SS
-+-+

اَحْمَدْ
ہ ا ہ ا
SS
-+-+
عُمَرْ
ہ ہ ا
IS
-++
عَلِیْ
ہ ہ ا
IS
-++
حَسَنْ
ہ ہ ا
IS
-++
فَاْطِمَہْ
ہ اہ ہ ا
SIS
-++-+
مَکَّہْ
ہ ا ہ ا
SS
-+-+
مَدِیْنَہْ
ہ ہ ا ہ ا
ISS
-+-++
حَجْ
ہ ا
S
-+
رَبْ
ہ ا
S
-+
(ہندی،سنسکرت علامت کو بائیں جانب سے شمارکیا جائے گا)
عبیدؔ اعظم اعظمی ممبئی
www.Azmi.in

اپنا تبصرہ بھیجیں